Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر کے نعروں پر عاصم اظہر سیخ پا ہوگئے، ویڈیو وائرل

عاصم اظہر نے سکھر میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی تھی
شائع 08 نومبر 2023 11:34pm

معروف گلوکار عاصم اظہر منچلوں کی جانب سے ہانیہ عامر کے نعرے لگانے پر سیخ پا ہوگئے۔

گزشتہ دنوں عاصم اظہر نے سکھر میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی تھی اس موقع پر اسٹیج پروہ میزبان یاسر حسین کے ہمراہ گفتگو کرکررہے تھے اسی دوران کچھ منچلوں نے انکی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے نعرے لگائے جس پر وہ غصے میں آگئے۔

عاصم اظہر نے نعرے لگانے والے منچلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے آئے ہیں یا پاگل خانے؟ ایسا نہ کرنا کہ پھر پورے سال اسٹوڈنٹس سے ذلیل ہوتے رہو۔

اس موقع پر میزبان یاسر حسین بھی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش میں نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ یہاں سب پڑھے لکھے لوگ ہیں اس لیے ریلیکس ہوجائیں، کانسرٹ میں بھی جانا ہے یا کینسل کرانا ہے؟۔

Asim Azhar