Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ کا نام سنتے ہی عاصم اظہر آپا کھو بیٹھے، طلباء پر غصہ نکال دیا

یاسر حسین کو معاملات قابو کرنے کیلئے آگے آنا پڑا۔
شائع 08 نومبر 2023 11:19pm

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) میں ایک ادبی میلے کے دوران ہجوم کی جانب سے سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے نام کے نعرے لگانے پر پاپ اسٹار عاصم اظہر برہم ہوگئے۔

ہانیہ عامر نے 2020 میں ایک انٹرویو میں عوامی طور پر عاصم اظہر سے تعلقات کی تردید کی تھی، جس کے بعد یہ جوڑی ٹوٹ گئی تھی۔

اس کے بعد عاصم اظہر زندگی میں آگے بڑھ گئے اور اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔

تاہم، اس کے باوجود بھی عوام عاصم اظہر کے پرفارم کرنے پر ہر بار ان کی سابقہ گرل فریںڈ کا نام پکارنے سے باز نہیں آتے۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل کلپ گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ عاصم اظہر میزبان اور اداکار یاسر حسین کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے ہیں، اور ہجوم میں سے کسی نے ”ہانیہ“ کا نعرہ لگایا۔

طالب علم کی اس حرکت پر عاصم آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے اس جانب رخ کرکے کہا، کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے ہی آئے ہو نا یا پاگل خانے؟’

اس دوران یاسر حسین نے چیزوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی، سب کو ریلیکس کرنے کو کہا اور مذاق میں ان سے کنسرٹ منسوخ نہ کرنے کا کہا۔

عاصم نے یاسر کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ طالب علم بقیہ رات کو اپنی حرکات سے برباد نہ کریں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پاکستانی عوام نے پاپ اسٹار کو ہانیہ عامر کے ساتھ ان کے بریک اپ پر ٹرول کیا ہو۔

عاصم کی جانب سے طلباء کو دی گئی اس شٹ اپ کال کو نیٹیزنز نے خوب سراہا۔

زیادہ تر مداح اس بات سے متفق نظر آئے کہ عاصم اور ہانیہ والا مذاق اب پرانا ہو چکا ہے۔

Viral Video

Hania Aamir

Asim Azhar

IBA