Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ کے مظلوموں کی حمایت،بیلا حدید کو مالی نقصان کا سامنا

فرانسیسی برانڈ نے بیلا کی جگہ اسرائیلی ماڈل کی خدمات حاصل کر لیں
شائع 08 نومبر 2023 10:40pm

فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرنے پر بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بیلا حدید 2016 سے ’ڈیور‘ نامی فرانسیسی فیشن برانڈ کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ کمپنی نے ان کی جگہ اسرائیلی ماڈل مائے تاگر کی خدمات حاصل کر لیں۔

بیلا حدید اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پوری دنیا اور خاص کر غزہ کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

اسرائیلی ماڈل مائے تاگر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ’ڈیور‘ کا اشتہار جاری کیا جس میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ اشتہار کی بنا پر خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بیلا حدید اب فرانسیسی برانڈ کا حصہ نہیں رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک فیشن برانڈ یا بیلا حدید کی جانب سے اس پر بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Bella Hadid

May Tager