Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل: بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی کا نیب سے بلاوا آگیا

دونوں کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت
شائع 08 نومبر 2023 10:34pm

قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی کو 13 نومبر کو طلب کر لیا، دونوں کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو بطور ملزمہ پھر طلبی کا نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی 3 بار طلب کرنے پر نیب میں پیش نہیں ہوئیں، بشریٰ بی بی کی 7 نومبر کو عدم پیشی پر 13 نومبر دن 2 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے اب تک جو جواب اور دستاویزات جمع کرائیں ہیں، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے مطمئن نہیں لہذا بشریٰ بی بی بطور ملزمہ پیش ہو کر شامل تفتیش ہوں۔

نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سیکنڈل کیس میں فرحت شہزادی کو بھی 13 نومبر کو دن ساڑھے 3 بجے طلب کر لیا۔

فرحت شہزادی نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہوں اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کروائیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ فرحت شہزادی کو ایک بار پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ ہیش نہیں ہوئیں تھیں۔

مزید پڑھیں

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار

فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور

فرحت شہزادی کو القادر ٹرسٹ اور القادر یونیورسٹی سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

NAB

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

pti chairman

nab rawalpindi

190 million pounds scandal

farhat shehzadi