Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائی، چینی، بنگالی اور بھارتی بھی ملک بدر

غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری
شائع 08 نومبر 2023 08:39pm

نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 چائنیز، 24 بنگالی اور کچھ ہندوستانیوں کو بھی ملک بدر کیا گیا ہے۔

نگراں صوبائی وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر) حارث نواز نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملک اور خاص طور پر کراچی میں غیرملکیوں کے خلاف کارروائی صرف افغانستان کے رہائشیوں کے خلاف نہیں بلکہ ان تمام غیرقانونی طور پر ملک میں رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 2 چائنیز، 24 بنگالی اور ہندوستان کے ساتھ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرقانونی افراد کو ملک سے نکالا گیا ہے۔

کراچی میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری

دوسری جانب کراچی میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، شہر سے مزید 83 تارکین وطن چمن بارڈر روانہ کردیے گئے۔

شہر قائد سے گرفتار کیے جانے والے غیر قانونی مقیم تراسی تارکین وطن کو سلطان آباد حاجی کیمپ سے 2 بسوں کے ذریعے چمن بارڈ روانہ کردیا گیا۔

سلطان آباد ہولڈنگ کیمپ سے روانہ کیے جانے والا یہ پانچواں قافلہ تھا، جس میں 19 مرد، 14 خواتین اور 50 بچے شامل ہیں، جنہیں سیکیورٹی حصار میں چمن بارڈر کے لیے روانہ کیا گیا۔

کراچی ہولڈنگ کیمپ سے اب تک ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کی مجموعی تعداد 544 تک جا پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی، ایک لاکھ 98 ہزار 500 افغانستان جاچکے

سندھ میں کسی غیرقانونی مقیم شخص کو رہنے کی اجازت نہیں، صوبائی وزیر داخلہ

غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Afghan refugees

karachi

Pakistan Afghanistan Border

afghan citizen

Haris Nawaz

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning

interior minister sindh