چترال میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر
چترال میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چترال میں پاک افغان بارڈر پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیرنس آپریشن کیا گیا، مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کو سراہا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
ISPR
security forces
Chitral
security forces operation
Terrorists killed
مقبول ترین
Comments are closed on this story.