Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چولہے کے ضدی داغ صاف کرنے کے 4 بہترین طریقے

چولہوں کو صاف کرنا خواتین کیلئے خاصا مشکل ہوتا ہے
شائع 08 نومبر 2023 03:18pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کچن کی صفائی سُتھرائی خواتین کی اولین ترجیح ہوتی ہے، کیونکہ گندا کچن بیماریوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

اس مقصد کیلئے خواتین کچن کو صاف رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں، کچن میں چولہوں کے گندے ہونے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ انہی پر کھانا ، چائے اور دیگر اشیاء پکائی جاتی ہیں۔

ان چولہوں کو صاف کرنا خواتین کیلئے خاصا مشکل ہوتا ہے، گیس برنر کی صفائی کیلئے خواتین مہنگے مہنگے کلینرز خردیتی ہیں جو ان کی جیب پر خاصا بھاری بھی پڑتے ہیں۔

ان برنرز پر موجود چکنائی اور گندگی کھانا پکانے کو بھی متاثر کرتی ہے، اور روزانہ ان کی صفائی نہ کرنا ان داغوں کو مضبوط بنا دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:

40 سال کی عمر کو پہنچنے والی خواتین طرزِ زندگی میں فوری یہ تبدیلیاں لائیں

پریشر کُکر کے استعمال سے ڈرنے والی خواتین ان چند باتوں پر عمل کریں

گمی وٹامنز: بچوں کی صحت پر کیا اثر ڈالتے ہیں

خواتین ان ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے ان چولہوں کو صاف کرسکتی ہیں، یہ ٹوٹکے نہ صرف پیسے بلکہ ان کا وقت بھی بچاسکتے ہیں۔

نمک اور بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا میں ایک کھانے کا چمچ نمک شامل کرکے ایک پیسٹ بنالیں، اسے چولہے پر لگائیں اور 15 منٹ تک چھوڑ دیں۔

اسکربر کی مدد سے چولہے کو اسکرب کریں، یہ آزمودہ اور خاصا آسان ٹوٹکا ہے جو ٹوٹکہ خواتین کیلئے ایک مناسب انتخاب ہے۔

اینو

چولہوں یا گیس برنرز کو اینو کا استعمال کرتے ہوئے بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔ اینو اور پانی کا پیسٹ بنالیں، پھر اسے برنر پر لگائیں اور 15 منٹ لگا رہنے دیں۔

اسپنج یا برش سے چولہے کو اچھی طرح صاف کریں، ہفتے میں 3 دفعہ اس طریقے کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سفید سرکہ

اکثر گھرانوں میں سفید سرکے کو صفائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، چولہوں کو بھی سرکے کی مدد سے صاف کیا جاسکتا ہے۔

اس کیلئے ایک برتن میں پانی لیں، اس میں سفید سرکہ اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اپنے گیس برنرز کو اس مکسچر میں 2 گھنٹے کے لئے بھگو دیں، اس کے بعد برنر پر ڈش واشنگ سوپ لگائیں، برنر کو ٹوتھ برش یا میٹل اسکرب سے رگڑیں اور پھر دھو لیں۔

پانی

ایک بالٹی میں تھوڑا سا پانی اُبالیں، اسے اپنے گیس چولہے پر موجود داغ دار دھبوں پر لگائیں اور اسے کچھ دیر کے لیے رہنے دیں۔ اسپنج پر ڈش واش سوپ کے چند قطروں کو لگا کر ان چولہوں کو رگڑیں۔

Women

Stove

kitchen

kitchen hacks

cleaning hacks

gas burner