Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

100 انڈیکس گزشتہ روز نئی بلندی چھو کر نیچے آنے کے بعد 53 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
شائع 08 نومبر 2023 01:04pm
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

پی ایس ایکس 100 کی آغاز میں 281 پوائنٹس اضافے سے ایک بار پھر 54 ہزار کی حد بحال ہوئی جس کے بعد کاروبار دن کے درمیان مجموعی طور پر ہنڈریڈ انڈیکس 658 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد تمام حدود پار کر گیا ہے۔

100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 54 ہزار 393 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے جو کہ گزشتہ روز نئی بلندی چھو کر واپس نیچے آنے کے بعد 53 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بدھ کے روز آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیزی کے رجحان کی وجہ آنے والے ہفتوں میں پالیسی ریٹ میں کمی کی توقعات ہیں۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) محمد سہیل نے ایک بیان میں کہا کہ توقعات ہیں کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد شرح سود توقع سے کم ہوسکتی ہے جس سے پاکستان میں افراط زر میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

PSX

pakistan stock exchange

100 index

KSE 100 Index