پاکستان کا 75 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ
تمام بھارتی باشندے کراچی کی ملیر جیل میں قید ہیں
پاکستان نے ملیر جیل میں قید 75 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قید مزید بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیر ملیر جیل کراچی سے رہا کئے جائیں گے، اور ان کی رواں ہفتے روانگی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قدیوں کو ملیر جیل کراچی سے رہائی کے بعد واہگہ لایا جائے گا، اور واہگہ پربھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیر اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں، اور بھارتی حکومت ان ماہی گیروں کی شناخت کی تصدیق کرچکی ہے۔
indian fisher men
malir jail karachi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.