Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’او مائی گاڈ میکسی‘ ، تاریخی اننگز نے دل جیت لیے

آسٹریلوی بیٹسمین نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود افغانستان کے خلاف تاریخی اننگز کھیلی
شائع 08 نومبر 2023 11:41am
تصویر: کرک انفو
تصویر: کرک انفو

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود افغانستان کے خلاف ایسی اننگز کھیلی جو ان کا نام کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رکھے گی ۔

آسٹریلین ٹیم 19 ویں اوورز میں صرف 91 رنز کے مجموعی اسکور پر 7وکٹیں گنوا چکی تھیں لیکن 10 چھکوں اور 21 چوکوں والی میکس ویل کی دھواں دار اننگز نے نہ صرف آسٹریلیا کو فائنل 4 میں پہنچایا بلکہ ان کا نام بھی ایکس پر ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا۔ آسٹریلیا نے 292 رنز کا ہدف 47 ویں اوورمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر پُورا کرلیا۔

ناٹ آؤٹ رہنے والے میکس ویل نے ٹیم کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو ایسا سہارا دیا کہ پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے تھے۔

گلین میکسویل اننگز کے دوران 147 کے انفرادی اسکور پر وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گرے بھی، ان کے چہرے سے درد کی شدت نمایاں تھی تاہم اس کے باوجود ان کے جذبے میں کمی نہیں آئی۔

قسمت کے ساتھ کا فائدہ اٹھا کرمیسکویل نے ایسی اننگز کھیل دی جو مدتوں یاد رہے گی، ان کو ٹانگ میں تکلیف بھی رہی جس کی وجہ سے وہ دوڑ نہیں پارہے تھے لیکن انہوں نے چھکے اورچوکے مارنے کو زیادہ ترجیح دی۔ میکس ویل نے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین کے دل بھی جیت لیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس دھواں دار اننگز کے بعد آسٹریلوی بلے باز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

بھارتی شائقین نے میکسویل کا موازنہ ویرات کوہلی سے کیا جنہوں نے گزشتہ میچ میں زبردست اننگز کھیلی تھی۔

اس اننگز نے بھارتی کمنٹیٹرز کو بھی حیران کردیا۔

انگلش ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اورآل راؤنڈربین اسٹوکس نے بھی شانداراننگ پر ایکس پر گلین میکس ویل کیلئے لکھا، ’او مائی گُڈ نیس میکسی‘۔

گلین میکسویل نے چھکا مارکرڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئےآسٹریلیا کو شاندار جیت دلوائی، ساتھ ہی وہ ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔

مزید پڑھیں

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں موجود واحد پاکستانی امپائر کے نام ایک اور اعزاز

آسٹریلیا کی افغانستان کیخلاف جیت کے بعد پاکستان فائنل 4 میں کیسے جاسکتا ہے

رضوان کا پی سی بی کے کہنے پر فلسطین کے حق میں پوسٹ ڈیلیٹ کرنے سے انکار

آسٹریلیا نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 292 رنز کا ہدف 46.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے فائنل 4 میں جگہ پکی کرلی ہے۔

شاندار بیٹنگ اور تاریخی ڈبل سنچری کرنے پر گلین میکس ویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

afghanistan

Australia

Glenn Maxwell

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023