Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

عوام کے لئے سرٹیفیکیٹ کا اجراء فوری اور آسان ہوسکے گا
شائع 08 نومبر 2023 11:37am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ سے متعلق آسان سہولت عوام کو فرام کردی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نادرا کی جانب سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے مرحلے کو تفصیل کے ساتھ بتایا ہے تاکہ اس کا اجراء فوری اور آسان ہوسکے ۔

سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے مراحل

  • ورثاء میں سے نامزد فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ قومی شناختی کارڈ، فوت ہونے والے فرد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن کے ساتھ درخواست جمع کرائے گا۔ فوت ہونے والے فرد کے ورثاء اور کُل اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات نادار کو فراہم کرنا ہوگی۔

  • اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد فوت ہونے والے فرد کے اندرون اور بیرون ملک مقیم قانونی ورثاء کی جانب سے بیانِ حلفی جمع کرانا ہو گا اور بائیو میٹرک تصدیق کرانا لازمی ہوگی۔

  • فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے ورثاء کے لیے نادرا ویب سائٹ اور قومی اخبارات میں پبلک نونسٹز کی اشاعت کرانا لازمی ہوگی، پھر 15 دن بعد سرٹیفیکیٹ کا اجراء ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ نادرا کی جانب سے اب تک 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی وتنسیخ کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں

ڈاکخانوں سے شہری نادرا کی سہولت حاصل کرسکیں گے

پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا کردار

عوام کو زحمت سے بچانے والے نادرا کوڈز، اب اپنا کام گھر بیٹھے کروائیں

نادرا رپورٹ کے مطابق پراسیسنگ کے دوران والدین، رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے، نادرا ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جا رہا ہے۔

NADRA

Family Registration Certificate