ترکیہ کی پارلیمان نے اپنے کیفے اور ریسٹورنٹس سے نیسلے اور کوکاکولا کو ہٹا دیا
ترکیہ کی پارلیمان نے غزہ تنازع کے دوران اسرائیل کی مبینہ حمایت کی وجہ سے اپنے ریسٹورنٹس سے کوکا کولا اور نیسلے کی مصنوعات کو ہٹادیا ہے۔
پارلیمان نے ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو کمپنیاں اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں انکی مصنوعات پارلیمنٹ کیمپس کےریسٹورنٹس ، کیفے ٹیریااور ٹی ہاؤسز میں فروخت نہیں کی جائیں گی۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان کرٹولمس کی جانب سے کیے جانے والے اس فیصلے میں کمپنیوں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں ۔ پارلیمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف کوکا کولا مشروبات اور نیسلے انسٹنٹ کافی برینڈز مینو سے ہٹائے گئے ہیں اور یہ فیصلہعوامی مطالبے کے جواب میں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کےاسپیکرکا دفتر عوامی احتجاج سے لاتعلق نہیں رہ سکتا، اس لیے ان کمپنیوں کی مصنوعات کو پارلیمنٹ کے کیفیز اور ریسٹورنٹس کے مینیو سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
روئٹرز کے مطابق کوکا کولا اور5 نیسلے کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
دونوں کمپنیوں کے نام سوشل میڈیا کی پوسٹس میں ظاہر ہوئے تھے جن میں کارکنوں نے اسرائیلی مصنوعات اور ان مغربی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا جنہیں وہ اسرائیل کا حمایتی سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکیہ کی حکومت غزہ پر اسرائیلی بمباری اور یروشلم کیلئے مغرب کی حمایت پر شدید تنقید کرچکی ہے۔
Comments are closed on this story.