Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 287 روپے پچاس پیسے
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2023 04:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

رواں ہفتے کے تیسرے روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 11 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر آیا۔

تاہم دن کے اختتام پر ڈالر کا لین دین 286.90 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت دو سو ستاسی روپے پچاس پیسے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 286 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر مزید مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

ڈالر کی اصل قیمت کیا ہے، چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن نے بتا دیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

100 انڈیکس 281 پوائنٹس بڑھ کر ایک بار پھر 54 ہزار16 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا ہے جوکہ گزشتہ روز 53 ہزار 735 پر بند ہوا تھا۔

PSX

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

100 index

dollar prices

KSE 100 Index