Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گمی وٹامنز: بچوں کی صحت پر کیا اثر ڈالتے ہیں

سبزیوں اور پھلوں کے علاوہ وٹامنز بھی بچوں کی صحت کیلئے نہایت اہم ہیں
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2023 01:13pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بڑھتی عمر کے بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا کھلانا ماؤں کی اولین ترجیح ہوتی ہے، کیونکہ ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ بچے تندرست و توانا رہیں۔

دودھ کے علاوہ ان غذاؤں میں سبزیوں اور پھلوں کو بھی لازمی شامل کرنا چاہئیے، اس کے ساتھ ساتھ وٹامنز اور منرلزبھی بچوں کی نشوونما کیلئے بہت اہم ہیں۔

’گمی وٹامنز‘ بچوں کی صحت کیلئے ایک بہترین انتخاب ہیں، ان کا منفرد ذائقہ اور رنگ بچوں کیلئے کینڈیز جیسی شکل رکھتے ہیں۔

ان گمی وٹامنز میں موجود غذائی اجزاء بچوں کی صحت کو اس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔

دلکش ذائقہ

گمی وٹامنز کا دلکش ذائقہ ان کے اہم فوائد میں سے ایک ہے، ان کا یہ پھلدار ذائقہ بچوں کو کافی پسند آسکتا ہے۔ لہٰذا ماؤں کیلئے روزانہ بچوں کو یہ وٹامن کھلانے میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:

بچوں کی پرورش میں چند اہم باتوں کا خیال رکھیں

ضدی بچوں کو کنٹرول کرنا اب مشکل نہیں

بچوں کو جنک فوڈ کھانے سے کیسے بچائیں

غذائی فوائد

طبی ماہرین کے مطابق ان گمیز میں وٹامن ڈی اور کیلشیم جیسے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہی۔ کھانے میں پریشان کرنے والے بچوں کیلئے یہ کافی فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔

##کھانے میں آسان

ماؤں کیلئے ان گمی وٹامنز کو اپنے بچے کی روزمرہ کی غذا میں شامل کرنا انتہائی آسان ہے۔ اپنے بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر چند گمیز چبانے کیلئے دیں۔

دواؤں کا ذائقہ دار متبادل

اکثر بچے دوائیں کھانے میں ماؤں کو کافی تنگ کرتے ہیں، یہ گمی وٹامنز ایسے بچوں کیلئے ایک حیرت انگیز متبادل ہے۔

خیال رہے کہ بچوں کو یہ گمی وٹامنز ایک مناسب مقدار میں دیں، ان میں موجود اضافی شوگربچوں کیلئے نقصاندہ ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اضافی چینی کا زیادہ استعمال دانتوں کی شریانوں، موٹاپے اور دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

صحت

Women

children

lifestyle

healthy lifestyle

Mothers

Gummy Vitamins