لاہور اسموگ: سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑتی درجنوں گاڑیاں سیل
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےکیمروں کے ذریعے لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی درجنوں گاڑیوں کو پکڑوا دیا۔
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق صوبے میں انسداد اسموگ کے حوالے آپریشن جاری ہے جہاں داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ کوڑے کو آگ لگانے والے افراد اور دیگر گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان کا شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسموگ کی آفت سے نجات کے لئے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے 6 اضلاع کے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں چھٹیاں دے دی گئیں
لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم
خیال رہے کہ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں فصائی آلودگی اور دھند کے باعث دمے کے کیسز روزانہ اوسطاً 10ہزار تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے بھی انتظامیہ کو شہر میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز اسموگ کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر نگراں پنجاب حکومت نے لاہورسمیت چھ اضلاع کے تعلیمی اداروں و دفاتر میں جمعرات سے اتوار تک چھٹی جب کہ مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed on this story.