Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں برسات کا امکان
شائع 08 نومبر 2023 09:40am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے ملک میں آج کی موسمی صورتحال سے متعلق پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں موسم ابر آلود رہے گا جہاں شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں بھی آج مطلع ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے جب کہ چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور ژوب سمیت دیگر شہروں میں برسات کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں بارش کے بعد سردی بڑھ گئی، خیبرپختونخوا میں بھی بارش و برفباری کے پیش نظر مراسلہ جاری

ژوب : دو صوبوں کو ملانے والی شاہراہ بند، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ، قلات میں 7، گوادر اور جیونی میں 19 اور نوکنڈٰی میں 16 سینٹی گریڈٰ ریکارڈ کیا گیا۔

Met Office

Rain

rainy weather

rain in kpk

quetta rain