Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہترین نشانہ بازی فوجی کا طررہ امتیاز ہے، آرمی چیف

آرمی چیف کی پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلوں کی اختتامی تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت
شائع 07 نومبر 2023 11:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوجی تربیت میں نشانہ بازی بنیادی حیثیت رکھتی ہے، بہترین نشانہ بازی ایک فوجی کا طررہ امتیاز ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 43 ویں مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد جہلم میں ہوا۔

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔

نشانہ بازی کے یہ مقابلے 3 سے 7 نومبر تک جاری رہے، مقابلو ں میں مسلح افواج، سول آرمڈ فورسزاور سویلینز سمیت 2 ہزار سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایئر چیف نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیز، ایوارڈز اور میڈل تقسیم کیے۔

پاک فوج نے چاروں کیٹیگریز کے مقابلے جیت لیے، پاک بحریہ دوسری اور پاک فضائیہ تیسری پوزیشن پر رہی جبکہ پاک فوج کو مجموعی طور پر چیمپئن ٹرافی سے نوازا گیا۔

پریزیڈنٹ کپ چیلنج میچ ٹرافی آرمی ٹیم کے نائیک وسیم کے نام رہی، پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز، بگ بور نیشنل چیلنج پاکستان آرمی نے جیت لیا۔

پیرا فائرنگ میچ پاکستان رینجرز پنجاب نے جیت لیا، ہائیسٹ ملٹری شوٹنگ آنر، دی ماسٹر آف آرمز ٹرافی نائیک شیرافضل کو دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے نشانہ بازوں کی بہترین مہارت کو سراہا۔

اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بہترین نشانہ بازی ایک فوجی کا طررہ امتیاز ہے، فوجی تربیت میں نشانہ بازی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر آئی جی ٹریننگ نے ان کا استقبال کیا۔

Pakistan Navy

ISPR

COAS

pakistan army

Pakistan Air Force

Jehlum

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

General Syed Asim Munir

army cheif

Air Chief Marshal Zaheer Ahmad Babar