Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کابل: افغانستان میں بس میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی

دھماکا دشت بارچی میں مسافروں کو لے جانے والی بس میں ہوا، کابل پولیس ترجمان
شائع 07 نومبر 2023 09:12pm
فوٹو ــ فائل/ روئٹرز
فوٹو ــ فائل/ روئٹرز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکا کابل کے علاقے دشت برچی میں ہوا جو تاریخی طور پر شیعہ ہزارہ برادری کا علاقہ ہے۔

زادران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دشت بارچی میں ہونے والا دھماکا مسافروں کو لے جانے والی بس میں ہوا، بدقسمتی سے ہمارے سات ہم وطن شہید اور 20 زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی اہلکار موقع پر موجود ہیں اور انہوں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

افغان طالبان کا نگرانی کے بڑے امریکی منصوبے کو استعمال کرنے پر غور

افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

کیا افغان طالبان نے ایران سے اسرائیل تک راستہ مانگا؟

یاد رہے کہ اکتوبر کے آخر میں اسی علاقے کے ایک اسپورٹس کلب میں بھی دھماکا ہوا تھا جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ اس دھماکے میں چار افراد جان سے گئے اور سات زخمی ہوئے تھے۔

afghanistan

bomb blast

Taliban Government