Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیر اعظم ’ای سی او‘ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کل ازبکستان جائیں گے

سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ای سی او ویژن 2025 کے عزم کا اعادہ کریں گے
شائع 07 نومبر 2023 08:36pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کل بروز بدھ ازبکستان کے تین روزہ دورے پر جائیں گے۔

سمٹ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

سربراہی اجلاس 8 اور 9 نومبر کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہوگا۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ای سی او ویژن 2025 کے عزم کا اعادہ کریں گے، انوار الحق کاکڑ علاقائی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کا وژن پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان او آئی سی اجلاس میں شریک ہوگا، علامہ طاہر اشرفی

افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

عمران خان سے متعلق ٹرمپ کے دعوے پر سوشل میڈیا جنگ چھڑ گئی

اجلاس کے موقع پر وزیراعظم ازبکستان کی صدر شوکت میرزیوف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ کی تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔ ترکی، ایران، ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

ECO summit

Pakistan Uzbekistan Relation