Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیگریٹ کی اسمگلنگ کا حجم بڑھنے لگا، خزانے کو 310 ارب روپے نقصان کا خدشہ

رواں مالی سال کے اختتام تک غیر قانونی تجارت کا حجم 63 فیصد تک پہنچنے کا امکان
شائع 07 نومبر 2023 06:48pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ملک میں سیگریٹ کی اسمگلنگ کا حجم بڑھتا جارہا ہے اور خدشہ ہے کہ قومی خزانے کو 310 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔

رواں مالی سال کے اختتام تک غیرقانونی تجارت کا حجم 63 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے سگریٹس کی غیرقانونی فروخت کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔

پی ٹی سی کا کہنا ہے کہ سیگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مؤثر نفاذ کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے غیرقانونی سیگریٹس کے خلاف اقدامات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

تمباکو نوشی کرنیوالے آدھے لوگ اسمگل شدہ سیگریٹ پینے لگے، پاکستانی کمپنیوں کی پیداوار کم

اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے بعد اسمگلنگ کے طریقے تبدیل

کوئٹہ: اسمگل کی جانیوالی چینی برآمد کرکے شہریوں میں سستے داموں فروخت

پی ٹی سی کے مطابق رواں مالی سال 40 کمپنیوں میں سے محض 2 نےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کیا۔

security forces

Smuggling

Pakistan Tobacco

pakistan tobacco company