Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے نگراں وزیر قانون عمر سومرو تحریک انصاف سندھ لائرز ونگ کے سابق صدر نکلے

عمر سومرو سیاسی عہدے سے مستعفیٰ ہوچکے، سندھ میں غیرجانبدار نگراں حکومت ہے، الیکشن کمیشن
شائع 07 نومبر 2023 06:10pm
فوٹو ــ سوشل میڈیا
فوٹو ــ سوشل میڈیا

پاکستان الیکشن کمیشن کا دعویٰ ہے کہ سندھ میں غیرجانبدار نگراں حکومت ہے، تاہم نگراں صوبائی وزیر قانون و انسانی حقوق عمر سومرو پاکستان تحریک انصاف سندھ لائرز ونگ کے سابق صدر نکلے۔

عمر سومرو کا بطور صدر پی ٹی آئی لائرز فورم سندھ کا نوٹیفکیشن ڈاکٹر عارف علوی نے نکالا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمر سومرو صدر، ریاض آفریدی جنرل سیکریٹری تھے۔ بعد ازان عمر سومرو نے پی ٹی آئی لائرز فورم کے صدر کے طور پر سرگرم کردار ادا کیا۔ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں حصہ لیا، اپنی مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی۔

یہ بھی پڑھیں :

نگراں وزیرِاعظم سے چیف الیکش کمشنر کی ملاقات، انتخابات سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ

عمران خان سے متعلق ٹرمپ کے دعوے پر سوشل میڈیا جنگ چھڑ گئی

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پر اعتماد نہیں تو بتادیں، جسٹس میاں گل حسن کا وکیل سے مکالمہ

نگران وزیر عمر سومرو نے تسلیم کیا کہ وہ پی ٹی آئی لائرز ونگ سندھ کے سربراہ تھے لیکن اب وہ مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024