Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

میری تجویز نہ ماننے سے پاکستان کو پانچ دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا، آصف زرداری

ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں، سابق صدر
شائع 07 نومبر 2023 03:22pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں مارشل لاء لگانا آسان نہیں، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں، میری تجویز نہ ماننے سے پاکستان کو پانچ دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری گھوٹکی خان گڑھ جلسے میں خطاب کرنے کے لئے نجی ہیلی کے ذریعے پہنچے۔ جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دل کرتا ہے آج سندھی میں بات کروں۔

آصف زرداری نے کہا کہ دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار سے اس لئے نہیں ہٹایا تھا کہ ہمیں اختیارات کی ضرورت تھی، بلکہ میں 8 سال سے دیکھ رہاتھا کہ ان سے کچھ نہیں ہوتا، میں دیکھ رہا تھا کہ ان سے حکومت نہیں چل رہی تھی۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمیں عوام اور ملک کی ترقی کی ضرورت ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے، میری تجویز نہ ماننے سے پاکستان کو پانچ دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، میں نے اپنے دور میں فلسطین کیلئے آوازبلند کی، ہم فلسطین کیلئے ایسے آواز نہیں اٹھا رہے جیسےاٹھانی چاہئے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ آج کے دور میں مارشل لاء لگانا آسان نہیں، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں، سب اپنی سیاست کریں ہماری اپنی سیاست اور فلاسفی ہے، اگرہم نے صدر کے اختیارات کم کئے تھے تو اس کے پیچھے ایک سوچ ہے۔

pti

Asif Ali Zardari

PPP

Pakistan People's Party (PPP)