Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چئیرمن پی ٹی آئی سے اہلیہ بشریٰ بی بی اور دونوں بہنوں کی ملاقات

قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کیلئے منگل اورجمعرات کے دن مختص ہوتے ہیں
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 03:45pm
عمران خان۔ فائل فوٹو
عمران خان۔ فائل فوٹو

چئیرمن پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں عظمیٰ خان، علیمہ خان اور اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

سابق خاتون اول بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں ڈاکٹر عظمیٰ اور علیمہ خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

بشریٰ بی بی اورچیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں مختصر قانونی کارروائی کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئیں، اور تینوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات میں عمران خان کے خلاف زیرسماعت مقدمات پربات چیت ہوئی اور ان کی صحت سے متعلق معاملات پر بات ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، جس کے بعد تینوں فیملی ممبر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ جیل میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کیلئے منگل اورجمعرات کے دن مختص ہوتے ہیں۔

imran khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail