Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

’جسٹ لُکنگ لائک آ واؤ‘ کے پیچھے کون ہے

دپیکا پڈوکون اور کرن جوہر سے لے کر پاکستان کے 'افتی چاچا' تک سبھی متاثرین میں شامل
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 01:52pm

سوشل میڈیا پر کوئی جُملہ کسی کو بھی ’کلِک‘ کرنے کی دیر ہے ، جنگل کی آگ بھی کیا تیزی سے پھیلتی ہوگی جتتا جلدی یہ آپ کو انسٹاریلیز اور دیگر پلیٹ فارمزپر نظرآئے گا۔ دنانیر مبین کی ’پاوری‘ کے بعد صارفین کو ایک اور میم کے پیچھے کریزی دیکھا جارہا ہے ، فیس بُک، ہو، ایکس ، انسٹا یا سنیپ چیٹ سبھی طرف ’جسٹ لُکنگ لائک آ واؤ‘ کی صدائیں آرہی ہیں۔

اس وائرل ٹرینڈ کا پس منظر کیا ہے اور شاہکار جُملہ کس نے ادا کیا ، اگر آپ اب تک لاعلم ہیں تو جان لیجئے۔

زیادہ دن نہیں ہوئے جب لائیو انسٹاسیشن کے دوران خواتین کے پارٹی ڈریسز آن لائن فروخت کرنے والی جیسمین کور نے ایک لباس کی تعریف میں زمین آسمان کے قلاب ملاتے ہوئے کہا ، ’سو بیوٹی فُل ۔۔ سو ایلیگینٹ ۔۔ جسٹ لکنگ لائک آ واؤ۔۔۔ جسٹ لُکنگ لائک آ واؤ‘ ۔

نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی جیسمین کا یہ انداز ان سے واقفیت رکھنے والوں کے لیے خاصا پروفیشنل ہے لیکن اس بات ذرا منفرد انگریزی کے ساتھ یہ کسی کو ایسا بھایا کہ چند ہی روز میں ہر طرف چھایا نظر آیا۔

سیلیبرٹیز سے لے کر سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور عام صارفین تک کو اس ٹرینڈ ’جسٹ لُکنگ لائک آ واؤ‘ کی دلچسپ تقلید کرتے دیکھا گیا۔

دپیکا پڈو کون، کرن جوہر سے لے کر پاکستان کی معروف شخصیات تک اسی ’واؤ‘ کا چورن بیچتی نظرآئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخارعرف افتی چاچا نے بھی نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کے میچ میں شاندار سینچری اسکور کرنے والے فخر زمان کو مبارکباد دیتے ہوئے بھی یہی کہا۔

بہتی گنگا میں بھارتی کھانے پینے کی مصنوعات کی تشہیر کے لیے بھی خوب ہاتھ دھوئے گئے۔

مختلف مکالموں کو ریپ سونگ میں تبدیل کرنے والے بھارتی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے کی نظر سے بھی یہ انوکھا ’واؤ‘ ہرگز نہ چُوکا جنہوں نے جیسمین کے ویڈیو کلپ میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے مزید پرمزاح و پُرلطف بناڈالا۔

جیسمین کور کے مخصوص انداز کو ان کے فالوورز خاصاپسند کرتے ہیں ۔ یہ جملہ وائرل ہونے کا انہیں بھی فائدہ ہوا کیونکہ اس کے فالوورز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

آن لائن پارٹی ڈریسز فروخت کرنے والی یاسمین کو فی الحال 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد فالو کررہے ہیں اوریہ تعداد مزید بڑھ رہی ہے۔