Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود افراد کی نئی فہرستیں تیار، 2 پولیس افسران بھی شامل

ساڑھے 800 افراد کی فہرست تیار، پولیس نے 54 افراد کو گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 06:30pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

انویسٹی گیشن پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجود افراد کی نئی فہرستیں تیار کرلی ہیں، جن میں 2 پولیس افسران کے نام اور تصاویر بھی شامل ہیں۔

انویسٹی گیشن پولیس نے 9 مئی کو لاہور کے جناح ہاؤس میں موجود افراد کی نئی فہرستیں مرتب کرلی ہیں، نئی لسٹیں سیاسی جماعت کے کئی کارکنوں کو سزا دلوانے کے بعد بنائی گئی ہیں۔

نئی فہرستوں میں پولیس نے اپنے ہی پیٹی بند بھائیوں کے نام اور تصاویر بھی شامل کردی ہیں، اور ذرائع کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کو فراہم کی گئی لسٹ میں 2 پولیس افسران کے نام اور تصاویر بھی شامل ہیں۔

نئی فہرست میں ڈی آئی جی آپریشنز کے پی ایس او کا نام بھی موجود ہے، انسپکٹرعاصم رفیع علی ناصررضوی کے پرسنل اسٹاف افسر تعینات ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد للیانی انسپکٹر آصف ذوالفقار کا نام بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی لسٹ میں 101 مرد اور خواتین شامل ہیں۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی نئی فہرست تیار، 54 افراد گرفتار

دوسری جانب سانحہ 9 مئی کے واقعات میں مبینہ ملوث افراد کی نئی فہرست کرلی گئی جبکہ پولیس نے 54 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں مبینہ ملوث مزید ساڑھے 800 افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

9 مئی کے واقعات میں ملوث مردان یونیورسٹی کا اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات معطل

جے آئی ٹی نے جناح ہاؤس سمیت حساس تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات شروع کردیں

کور کمانڈر کا یونیفارم لہرانے والا زمان پارک میں مقیم تھا، دوران تفتیش انکشافات

پولیس نے گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ٹیموں نے 54 افراد کو گرفتار کر کے 29 کو جیل بھی بھجوا دیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ نئی فہرست ٹیکنیکل بنیادوں پر بنائی گئی،گرفتار افراد میں وہ شخص بھی شامل ہے جس نے سب سے پہلے جناح ہاوس میں آگ لگائی تھی

pti chairman

9 May

jinah house

MAY 9 RIOTS