Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہن کی مہندی کے روز دو بھائیوں کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

ٹینٹ لگانے پر جھگڑے میں ملزمان نے فیصل اور سہیل کو قتل کردیا تھا
شائع 07 نومبر 2023 12:13pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

ڈوگر بستی میں مہندی کی تقریب میں دو بھائیوں کے قتل کی فوٹیج سامنے آگئی ہے، ملزمان نے فیصل اور سہیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

فیصل آباد کے علاقے ڈوگر بستی میں 3 نومبر کو مہندی کی تقریب میں دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی بہن کی مہندی کی تقریب تھی، اور گلی میں ٹینٹ لگانے پر جھگڑا ہوگیا تھا، اس دوران ملزمان نے فیصل اور سہیل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:

اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر دو سگے بھائی قتل

پاکپتن میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق

واقعہ کا مقدمہ تھانہ پیپلز کالونی میں 5 ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا، تاہم تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

Faisalabad

Punjab police