Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانچسٹر یونائیٹڈ بھی نسیم شاہ کے مداحوں میں شامل

نسیم شاہ کی تصویر کے ساتھ آفیشل انسٹا پیج پر کھلاڑی سے اظہار محبت
شائع 07 نومبر 2023 12:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلش فٹ بال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو اس وقت انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے تھے۔

حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور نیو کاسل کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ کو پاکستان کے سابق کرکٹرز محمد یوسف اور نسیم شاہ نے اسٹینڈز سے دیکھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداح کو اب احساس ہو گیا ہے کہ ”محبت“ باہمی ہے۔

انگلش فٹ بال ٹیم کی جانب سے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی اسٹار کی تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔

نسیم شاہ کی تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ہم تم سے محبت کرتے ہیں‘۔

Manchester United

NASIM SHAH

NASIM SHAH IN WORLD CUP

MUFC

#MANUTD