Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رؤف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

غریب طبقہ ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے، ایم کیو ایم رہنما
شائع 07 نومبر 2023 11:59am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

رؤف صدیقی نے کراچی میں احتساب عدالت کے باہر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعظم کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی۔

رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں، غریب طبقہ ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے۔

اس موقع پر رؤف صدیقی نے شاہد خاقان عباسی کو جون ایلیا کی نظمیں بھی پڑھ کر سنائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم رہنما کو جواب دیا کہ لاہور میں ایم کیو ایم نائب صدر کا تعلق ان کے گاؤں سے ہے۔

واضح رہے کہ سمال انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت پہنچے تھے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) بھی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

Shahid Khaqan Abbasi

karachi

MQM Pakistan

NAB Court

rauf siddiqui