Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویزالہیٰ کے گھر اہم شخصیت کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ، ویڈیو سامنے آگئی

پرویزالٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں
شائع 07 نومبر 2023 11:41am

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی صدر پرویزالہیٰ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، پولیس نے ان کے گھر میں اہم شخصیت کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کی لاہور رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

پرویزالہیٰ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے چھاپہ گزشتہ رات مارا تھا، اور پولیس نے گھرمیں گھس کرخواتین، بچوں کو باہر نکال کر تلاشی لی۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو پرویزالہیٰ کے گھر کسی اہم شخصیت کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویزالٰہی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

PTI Leaders arrested