Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کی منافقت بے نقاب کردی

سیریز اور ورلڈ کپ میچ کے درمیان فرق ہے، سیریز کھیلنا بورڈ کے کنٹرول میں آتا ہے، کرکٹ آسٹریلیا
شائع 07 نومبر 2023 10:46am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے ممبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل آسٹریلیا کو افغانستان کی جانب سے دوہرے معیار کے الزامات کا سامنا ہے۔

افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے افغانستان کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز منسوخ کرنے میں منافقت کا عنصر موجود ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ میں طالبان کی جانب سے خواتین کرکٹرز سمیت افغان خواتین اور لڑکیوں کے لیے تعلیم اور کام کے مواقع کو محدود کرنے کے حکم کے بعد افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے نوین الحق کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان کے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے تعلیم، روزگار کے مواقع اور پارکوں و جمنازیم تک رسائی سمیت خواتین کے حقوق پر مزید پابندیوں کے اعلان کے بعد کیا تھا۔

بورڈ نے کہا کہ افغانستان کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ میچ کے درمیان فرق ہے، سیریز کھیلنا بورڈ کے کنٹرول میں آتا ہے جب کہ اس کے مقابلے میں ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور ہم ان کے قواعد و ضوابط کے تابع ہے۔

سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے آج ہونے والا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان اب تک ٹورنامنٹ کے اپنے سات میچوں میں سے چار میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہے۔

دوسری جانب پانچ بار عالمی کرکٹ چیمپیئن آسٹریلیا کو ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے آخری دو گروپ میچوں میں سے ایک جیتنا ہوگا۔

afghanistan

Australia

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023