Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں نگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کر گیا

رواں سال نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد11 ہوگئی، ترجمان محکمہ صحت
شائع 07 نومبر 2023 10:23am

ضلع وسطی کا رہائشی45 سالہ کاشف قمر نگلیریا سے انتقال کرگیا، جس کے بعد رواں سال نگلیریاسے ہلاکتوں کی تعداد11ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کا رہائشی 45 سالہ کاشف قمر نگلیریا سے انتقال کرگیا، جس کے بعد رواں سال نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد11 ہو گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کاشف قمر کو یکم نومبرکو نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، اور اس کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا مثبت آیا تھا، اور 3 دن بخار اور سردرد میں مبتلا رہ کر وہ گزشتہ روزانتقال کرگیا۔

محکمہ صحت نے ضلع وسطی میں نگلیریا سے یہ تیسری موت رپورٹ ہوئی ہے، جب کہ جامشورو، کیماڑی، کورنگی،ملیر میں ایک ایک اموات ہوئیں، اور ضلع جنوبی میں 2 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب وزیر صحت سعد خالد نیاز کی نگلیریا سے بچاؤ کی تدابیراختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سی ای او کراچی واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن صلاح الدین سے رابطہ کیا ہے اور نیگلیریا کے باعث11 لوگوں کی اموات سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد نے کہا ہے کہ شہر بھر سے پانی کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جائیں، سپلائی پانی میں کلورین کی مقدارسے متعلق رپورٹ دیں، اور نیگلیریا سے بڑھتی اموات کے لیے لازمی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Negelaria