Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار کی حد بحال کرکے پھر نیچے آگیا

100 انڈیکس 450 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 54 ہزار 312 کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 03:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جس کے کچھ گھنٹوں بعد مندی کے باعث پھر نیچے آگیا ہے۔

کاروبار دن میں یہ پہلا موقع تھا جب 100 انڈیکس نے 54 ہزار کی حد بحال کی جب کہ گزشتہ روز کاروبار کے ہی دوران یہ 53 ہزار 950 کے قریب سے چھو کر واپس نیچے آگیا تھا۔

رواں ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 413 پوائنٹس بڑھ کر 54 ہزار 273 پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز فروخت کرنے کی صورت میں 100 انڈیکس کل کی سطح سے 124 پوائنٹس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 53 ہزار 735 پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 53 ہزار کی حد بحال، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 737 پوائنٹس اضافے سے 53860 پوائنٹس پر بند ہوا، یہ کاروبار کے اختتام پر بلند ترین سطح رہی۔

کل 54 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے تھے جن کی مالیت 17 ارب 90 کروڑ روپے سے تھی۔

PSX

pakistan stock exchange

100 index

KSE 100 Index