Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان: آئل گیس کمپنی پر حملے میں دو پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

ڈی ایس پی اصغر علی کے مطابق کمپنی کیمپ پر پولیس کی نفری تعینات تھی۔
شائع 07 نومبر 2023 08:45am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل گیس کمپنی پر حملے سے ڈیوٹی پرمامور دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی خان کے علاقے میں درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی پر نامعلوم ملزمان کے حملے کے دوران وہاں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی اصغر علی کے مطابق کمپنی کیمپ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

زخمیوں اور میتوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Dera Ismail Khan

attack

DI Khan

OIL AND GAS COMPANY