Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذان سمیع خان کی لائیو پرفارمنس، والدہ جذباتی ہوگئیں

گلوکار کا ماں پر مبنی گانا ان کے آنے والے البم کا حصہ ہے
شائع 07 نومبر 2023 01:45am

گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع خان نے ماں پر مبنی اپنے نئے گانے کی پرفارمنس سے اپنی والدہ کو جذباتی کردیا ۔

حال ہی میں اذان سمیع خان نے والدہ زیبا بختیار کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی والدہ کو گانے کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

اذان سمیع خان نے شو کے دوران والدہ کے لیے ایک گانا گایا جس کا عنوان ’ماں‘ تھا اور وہ ان کے آنے والے البم کا حصہ ہے۔

جب شو میں اذان سمیع خان گانا گا رہے تھے تب ان کی والدہ زیبا بختیار جذباتی ہوگئیں اور بعد میں انہوں نے اعتراف کیا کہ بیٹے کا گانا سن کر انہیں گھٹن محسوس ہو رہی تھی، ان سے گانا سنا نہیں جا رہا تھا۔

زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ بیٹا ملا اور پھر بیٹے کے بچے ان کے لیے نعمت ثابت ہوئے۔

Azaan Sami khan

zeba bakhtiyar