Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نامناسب ویڈیو کے معاملے پر بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا کا بیان آگیا

ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
شائع 06 نومبر 2023 09:21pm
Deepfake rattles Bollywood, raises possibility of earning losses - Aaj News

بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا نے کہا ہےکہ مجھے اپنی غیراخلاقی ڈیپ فیک ویڈیو کے بارے میں بات کرنے پر بہت زیادہ تکلیف ہورہی ہے،یہ جھوٹی اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کا نتیجہ ہے، اس سے سخت تکلیف ہوئی ہے۔

ایکس (ٹویٹر) پر جاری اپنے بیان میں شمالی بھارت سے تعلق رکھنے والی رشمیکا منڈانا کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ اس مسئلے کو کمیونٹی کے طور پر لیں، کیونکہ اب ٹیکنالوجی کا غلط استعمال شروع ہوگیا ہے۔

رشمیکا مندانا نے کہا کہ اگر یہ میرے ساتھ اُس وقت ہوا ہوتا جب میں اسکول یا کالج میں زیرِ تعلیم تھی تو میں اس واقعے سے کیسے نمٹتی، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ اُس وقت خود کو کیسے بےگناہ ثابت کرتی۔

رشمیکا نے اس تکلیف دہ صورتحال پر اپنے خاندان، دوستوں اور ہمدردوں سے تشکر کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں ایک برطانوی بھارتی خاتون جو سیاہ لباس میں ملبوس ہے اسے لفٹ میں نامناسب انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، اس خاتون کے چہرے کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے رشمیکا منڈانا سے مشابہہ بنایا گیا تھا۔

بھارتی صحافی ابھیشک نے وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو رشمیکا مندانا کی نہیں بلکہ زارا پٹیل نامی بھارتی نژاد خاتون کی ہے، جسے ڈیپ فیک کے طور پر ایڈٹ کیا گیا۔

انہوں نے ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔

بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ڈیپ فیک کیا ہے ؟

ڈیپ فیک ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کسی ایک شخص کے چہرے پر کسی دوسرے شخص کا چہرا اور آواز لگا دی جاتی ہے جسے دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کی ویڈیو دیکھ رہا ہے جو دراصل اس کی ہے ہی نہیں۔

Rashmika Mandanna

deepfake video