Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فلپ راموس کی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات

پاکستان سے نیو یارک اسٹیٹ کو تربیت یافتہ نرسز اور فزیو تھراپسٹ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال
شائع 06 نومبر 2023 08:46pm

نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فلپ راموس کی قیادت میں وفد نے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان سے نیو یارک اسٹیٹ کو تربیت یافتہ نرسز، فارماسسٹ، ٹیکنیشنز اور فزیو تھراپسٹ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن امریکا اور دنیا بھر میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم ان کے کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے کہا کہ نیویارک اسٹیٹ میں طبی شعبے میں انسانی وسائل کی ضرورت ہے۔

وفد نے پاکستان میں ٹراما اینڈ برن سینٹر کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا جس کا وزیر صحت نے خیر مقدم کیا۔

غزہ میں جاری صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ صحت کو ہر جگہ غیر سیاسی ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ ورکرز کو مریضوں تک مکمل اور بلا روک ٹوک رسائی ہونی چاہیئے۔

دونوں فریقوں نے تعاون کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک تکنیکی ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا۔

ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی سربراہی میں 17 رکنی امریکی وفد کا پاکستان بار کونسل کا دورہ

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی سربراہی میں 17 رکنی امریکی وفد نے سپریم کورٹ میں پاکستان بار کونسل کا دورہ کیا، معاشی ترقی، تعلیم اور ہیومین ڈویلپمنٹ کے شعبوں کو باہمی تعاون سے وسعت دینے کے عزم کا اظہار

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا سمیت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

حسن رضا پاشا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی حکمرانی اور قانون کی پاسداری کا ہمیشہ کردار ادا کیا، ہم نے پنجاب اور سندھ کو نیویارک کی سسٹر اسٹیٹ ڈیکلیئر کیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فلپ رمیس نے کہا کہ نیویارک سٹیٹ کا بجٹ پورے پاکستان کے بجٹ سے زیادہ ہے، یہ بھی ابتدا ہے ہم نے سسٹر اسٹیٹ کا معاہدہ کیا ہے آگے اس تعاؤن کو بڑھائیں گے اور معاشی ترقی، تعلیم اور ہیومین ڈویلپمنٹ کے شعبوں کو باہمی تعاون سے وسعت دیں گے۔

فلپ ریمس نے کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑی ہیومن ریسورس کی منڈی ہے، ہمیں نرسوں اور میڈیکل سٹاف کی ضرورت ہے، ہم ہیومین ریسورس یہاں سے امریکا درآمد کریں گے۔

اسلام آباد

Nadeem Jan

Caretaker Health Minister

deputy speaker new york state assembly

philpe ramos