دوسری شادی نہ کرانے پر 80 سالہ بزرگ بیٹے کیخلاف عدالت پہنچ گئے
جیکب آباد میں 80 سالہ معمر شخص دوسری شادی نہ کرانے پر اپنے بیٹے کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔
منٹھار لاشاری نامی بزرگ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہے، دلہن عمر رسیدہ ہی ہو لیکن شادی ضروری ہے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ پوری زندگی محنت کی، بیٹے کو نوکری لے کر دی، لیکن میری زندگی اجیرن ہے، کوئی مدد نہیں کرتا۔
معمر شخص کا مزید کہنا تھا کہ بیٹے کو پاک کتاب کا واسطہ دیا لیکن اس نے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کے خلاف وکیل ابراہیم لاشاری کی معرفت سے عدالت میں درخواست دائر کروں گا۔
آج نیوز کے رابطہ کرنے پر ایڈوکیٹ ابراہیم لاشاری کا کہنا تھا کہ درخواست تیار کرلی ہے، فریادی کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا جس کے باعث داخل نہیں ہوسکی۔
Comments are closed on this story.