Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق 2 کم عمر بھائیوں کی جان لے گیا

بھائی نے ویڈیو بناتے ہوئے بھائی کو گولی مار کر خود کشی کرلی، پولیس
شائع 06 نومبر 2023 06:34pm
کوہاٹ: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق 2 بھائیوں کی جان لے گیا، لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل۔ فوٹو - سوشل میڈیا
کوہاٹ: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق 2 بھائیوں کی جان لے گیا، لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل۔ فوٹو - سوشل میڈیا

کوہاٹ کے علاقہ گھمکول میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا۔

ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے بھائی پر پستول سے فائرنگ کردی۔

گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی۔

کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے دونوں کم عمر مقتولین کا تعلق خانیوال سے ہے، دونوں کی عمریں بالترتیب گیارہ اور بارہ سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ننکانہ صاحب: ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک بندوق چلنے سے نوجوان چل بسا

برطانوی شہریت یافتہ پاکستانی ٹک ٹاکر نے غلطی سے سر میں گولی مار لی

فرانس نے سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کردی

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ کے بعد لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

firing

social media

TikTok Video