Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نیپرا کا کراچی میں سولر پاور منصوبوں کے از سر نو سماعت کا فیصلہ

کے الیکڑک کے270 میگاواٹ کے 2 پاور پلانٹس کے نوٹسز جاری
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2023 05:09pm
تصویر: اےا یف پی/ فائل
تصویر: اےا یف پی/ فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں سولر پاور منصوبوں کی ازسر نو سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے کے الیکڑک کے 270 میگاواٹ کے دوپاورپلانٹس کے نوٹسز جاری کردیے۔

کراچی کے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے سولر پاور منصوبوں کی از سر نو سماعت کا فیصلہ کرلیا۔

کے الیکڑک کے 270 میگاواٹ کے 2 پاورپلانٹس کے نوٹسز جاری کردیے گئے۔

ملیر کراچی میں 150 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ پروپوزل کی منظوری اور ویسٹ کراچی میں 120 میگاواٹ کے پاورپلانٹ بینچ مارک ٹیرف پر سماعت 15 نومبر کو ہوگی۔

نیپرا سماعت کے بعد بینچ مارک ٹیرف کی مسابقتی بولی کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

nepra

electricity

National Electric Power Regulatory Authority

K-Electric