Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نامعلوم ملزمان ریٹائرڈ ڈی آئی جی کے گھرسے قیمتی پرندے چُرا لے اڑے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی
شائع 06 نومبر 2023 03:04pm
تصویر — نمائندہ آج نیوز
تصویر — نمائندہ آج نیوز

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں جیل خانہ جات کے ریٹائرڈ ڈی آئی جی کے گھر چوری کی واردات ہوئی، جس میں نامعلوم ملزمان گھر سے قیمتی پرندے چرا کرفرار ہوگئے۔

گلشن معمارسیکٹروی میں ریٹائرڈ ڈی آئی جی کے گھرچوری کی واردات کا واقعہ پیش آیا، واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق پولیس افسر نے پرندے گھرکی چھت پر پالے ہوئے تھے، واردات سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

karachi

Sindh Police

Crime