Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات میں الیکشن کمیشن کا 10 لاکھ 7 ہزار361عملہ تعینات ہوگا، حتمی فہرستیں تیار

فہرستوں میں پریذائیڈنگ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ اور پولنگ عملہ شامل ہے
شائع 06 نومبر 2023 02:19pm
تصویر—  اے پی پی/ فائل
تصویر— اے پی پی/ فائل

انتخابات میں الیکشن کمیشن کا مجموعی طور پر 10 لاکھ 7 ہزار 361 کا عملہ تعینات کیا جائے گا۔ جس کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، اور الیکشن کے دوران فرائض انجام دینے والے انتخابی افسران اورعملے کی فہرستیں مرتب کرلی ہیں، جن میں پریذائیڈنگ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ اور پولنگ عملہ شامل ہے۔

الیکشن کمیشن کی فہرستوں کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ 7 ہزار 361 کا عملہ تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 26 ہزار123 افسران اور عملہ تعینات کیا جائے گا، صوبے میں 3 لاکھ 10ہزار 968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی دیں گے، 54 ہزار706 پریذائیڈنگ افسران اور 1 لاکھ 60 ہزار 445 پولنگ اسٹاف ہوگا۔

سندھ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 64 ہزار 100 افسران اور عملہ ہوگا، یہاں 20 ہزار315 پریذائیڈنگ افسران اور 81,262 پولنگ عملہ تعینات ہوگا، جب کہ 1 لاکھ 62 ہزار 523 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی دیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں کل 1 لاکھ 66 ہزار 655 افسران و عملہ ہوگا، صوبے میں 16ہزار525 پریذائیڈنگ افسران تعینات ہوں گے، جب کہ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران 1 لاکھ 85 اور 50 ہزار 45 پولنگ عملہ ڈیوٹی دے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں کل 50 ہزار 491 افسران اورعملے کو نامزد کیا جائےگا، جن میں 5,266 پریذائیڈنگ افسران، 30,150 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 15,075 پولنگ عملہ شامل ہے۔

General Election

Election 2024