Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمارے خلاف بننے والے گٹھ جوڑ کو شکست ہوگی، شرجیل میمن

ہمارے خلاف بننے والے گٹھ جوڑ کو شکست ہوگی، پی پی پی رہنما
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2023 02:50pm
شرجیل انعام میمن —  اسکرین گریب/ پاکستان پیپلزپارٹی فیس بُک
شرجیل انعام میمن — اسکرین گریب/ پاکستان پیپلزپارٹی فیس بُک

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، پی پی کے خلاف اتحاد صفر جمع صفر کے سوا کچھ نہیں ہے، ہمارے خلاف بننے والے گٹھ جوڑ کو شکست ہوگی۔

بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف بننے والے گٹھ جوڑ کو شکست ہوگی، ہم نفرت اور شرانگیزی کی بات نہیں کرین گے، ہم چاہتے ہیں سب الیکشن میں حصہ لیں، الیکشن میں کامیابی صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو واحد لیڈر ہے، جوسب کوجوڑنے کی بات کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کہتی ہیں، آج کرائیں یا کل بس الیکشن کرائیں۔

گزشتہ روز ہونے والے انتخابات پر شرجیل میمن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کیا، کامیابی پرجیالوں کومبارکباد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صاحب روز پریس کانفرنس کرتے تھے، دھاندلی کا الزام لگاتے تھے، آج وہ صاحب دھاندلی کا الزام بھی نہیں لگاسکے، سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ دے گی، ہم نے خدمت کی ہے۔

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر پی پی پی رہنما نے کہا کہ پسنی اور میانوالی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا ہرفرد ملک کی حفاظت کے لیے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات پرکچھ ملک دشمن عناصرنے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا، دشمن چاہتے ہیں پاکستان کو کسی طرح نقصان پہنچے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ فلسطین میں معصوم لوگوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، عالمی قوتوں سے مطالبہ ہے کہ غزہ میں خونی جنگ بندکی جائے، حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ فلسطینیوں کے لیے بھرپورآواز اٹھائے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے پر مبارکباد دیتا ہوں، آئندہ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی واضح اکثریت سے جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انتخابات جیتے تو الزامات لگے کہ ہماری صوبائی حکومت تھی، مسقبل میں بھی کراچی کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، ہم پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، عوام نے پی پی کو پہلے سے زیادہ ووٹ دیے، شہر بھر میں ہمارے شروع کیے ہوئے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Sharjeel Inam Memon