Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

کوہلی کے عالمی ریکارڈ پر سری لنکن کپتان مبارکباد دینے سے انکاری

صحافی کے سوال پر مینڈس کا ردعمل سوشل میڈیا پروائرل
شائع 06 نومبر 2023 01:31pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ روز ساؤتھ افریقہ کیخلاف میچ کے دوران ایڈن گارڈن میں ایک خاص سنگ میل عبورکیا جس کا ان کے ہرمداح کو بے صبری سے انتظار تھا۔ کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا 49 ون ڈے سنچریوں کا عالمی ریکارڈ برابر کیا اوریہ اعزاز انہیں اپنی سالگرہ والے روز حاصل ہوا۔

اپنی 35ویں سالگرہ منانے والے بھارتی کرکٹر اورٹنڈولکر، دونوں ہی اس وقت 49 سینچریاں بنا کر سب سے زیادہ ون ڈے سینچریاں بنانے والوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں لیکن کوہلی نے یہ کارنامہ سابق کپتان سے کم وقت میں اورمیچز میں سرانجام دیا۔

اس حیرت انگیز کارنامے کے بعد کرکٹ کی دنیا سے معروف ناموں نے کوہلی مبارکباد دی تھی۔ تاہم، اس دوران ایک عجیب رد عمل بھی سامنے آیا۔

سری لنکن اسٹار کوشل مینڈس کی جانب سے ایک عجیب رد عمل سامنے آیا۔ انہوں نے اتوار کے روز دہلی میں بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ میچ سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کوہلی کو ان کی 49 ویں ون ڈے سنچری پر مبارکباد دینا چاہیں گے۔

جواب میں سری لنکن کھلاڑی بولے، ’میں اسے مبارکباد کیوں دوں گا؟‘ اور ہنسنے لگے۔ مینڈس کے اس انوکھےجواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

50 اوورز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے ویرات کوہلی سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کوہلی نے ایڈن گارڈن میں 121 گیندوں پر 10 چوکوں اور 83.47 کے اسٹرائیک ریٹ سے 101 رنز اسکور کیے۔

سری لنکن کھلاڑی کے اس ردعمل نے سوشل میڈیا صارفین کو خاصا محظوظ کیا اور ان کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آئے۔

virat kohli