Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پیٹرول پمپ پرفائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

فوٹیج میں موٹرسائیکل سوارملزم کوپمپ پرآتے دیکھا جاسکتا ہے
شائع 06 نومبر 2023 01:25pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

شاہ لطیف ٹاؤن میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع پیٹرول پمپ پر گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کیشئر زخمی ہوگیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو کو پمپ پر آتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو نے مزاحمت پر فائرنگ کی جس سےعباس نامی کیشئر زخمی ہو گیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ سے پیٹرول پمپ پر بھگدڑ مچ گئی ہے اور عوام بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جب کہ ڈاکو فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوجاتا ہے۔

Robbery

karachi robbers