Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ ہالی ووڈ فلم کی کاپی ہے

فلم کا پہلا ٹیزر 2 نومبر کو اداکارکی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا
شائع 06 نومبر 2023 12:37pm

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز سے قبل ہی فلمی شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن گئی ہے۔

رواں سال باکس آفس پر شاہ رخ خان کی دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی ایک کے بعد ایک کامیابی کے بعد مداحوں کو ان کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اداکار کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا ٹیزر 2 نومبر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلم ’ڈنکی‘ ہالی ووڈ فلم ’ڈیزرتو‘ کی نقل ہے۔

ہالی ووڈ کی سال 2015 میں ریلیز ہونے ولای یہ فلم غیر قانونی امیگریشن کی کہانی پر مبنی ہے جس میں میکسیکو کے تارکین وطن کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے جو بہتر زندگی کے لیے غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے فلم کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نہ صرف فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی فلم ’ڈیزرتو‘ سے ملتی جلتی ہے بلکہ فلم کے تمام مناظر بھی اسی ہالی ووڈ فلم کی کاپی ہیں۔

واضح رہے کہ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ 5 دوستوں کے ایک گروپ کے گرد گھومتی ہے جو لندن منتقل ہو کر وہاں آباد ہونا چاہتے ہیں۔

کامیڈی ڈرامہ فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی بھی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے معاملے سے متعلق ہے۔

Shahrukh Khan

DUNKI MOVIE

DUNKI RELEASE DATE