Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹر بینک میں میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری رہا
شائع 06 نومبر 2023 04:32pm
تصویر — اے ایف پی/ فائل
تصویر — اے ایف پی/ فائل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے بڑھ گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 286 روپے ہے۔

جمعے کے روز امریکی کرنسی کی قدر بڑھنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 284.31 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 100 انڈیکس میں 737پوائنٹس اضافہ ہوگیا۔

سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 53 ہزار 860 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

Pakistan Rupee

US Dollars