Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرواز کے دوران بچے کی ولادت، طیارے میں فٹبال ٹیم کے ڈاکٹرز نے خاتون کو مدد فراہم کی

طیارے میں سوار ایک مسافر نے ڈاکٹرز کی طبی ہدایات ترجمہ کرکے خاتون کو بتائی
شائع 05 نومبر 2023 11:31pm
بنگلہ دیشی خاتون  نے سعودی عرب میں اندرون ملک پرواز کے دوران بچے کو جنم دے دیا۔ علامتی تصویر
بنگلہ دیشی خاتون نے سعودی عرب میں اندرون ملک پرواز کے دوران بچے کو جنم دے دیا۔ علامتی تصویر

بنگلہ دیشی خاتون نے سعودی عرب میں اندرون ملک پرواز کے دوران بچے کو جنم دے دیا۔مسافروں میں فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل تھے، ٹیم کے ڈاکٹروں نے بچے کی پیدائش میں مدد فراہم کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ خاتون جمعہ کے روز شمال مغربی شہر تبوک سے جدہ جانے والے سعودیہ کے طیارے میں سوار تھیں جب انہیں زچگی کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

خاتون نے طیارے کے عملے سے مدد مانگی لیکن اس وقت طیارہ 36 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

سعودی نیوز سائٹ اخبار 24 کے مطابق جہاز میں سوار مسافروں میں دو فٹ بال ٹیمیں بھی شامل تھیں، ان کے ڈاکٹرز نے پیدائش میں مدد فراہم کی ، اس دوران طیارے میں سوار ایک مسافر نے ڈاکٹرز کی طبی ہدایات ترجمہ کرکے خاتون کو بتائی۔ جس کے بعد خاتون نے بحفاظت بچے کو جنم دیا۔

ڈیلیوری کے بعد ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ جب تک ہوائی اڈے پر میڈیکل سپورٹ ٹیم اس معاملے کو مکمل طور پر سنبھال نہیں لیتی تب تک بچے کی نالی نہیں کاٹیں گے۔

جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہوائی اڈے کا کہنا تھا کہ ایئر کنٹرول ٹاور نے اطلاع دی تھی کہ طیارے میں ایک خاتون بچے کو جنم دے رہی ہے۔ طیارے کے پائلٹ کو ہوائی اڈے کے قریب ترین گیٹ پر اترنے کی ہدایت کی گئی تاکہ خاتون کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: لیاقت آباد میں سرکاری اسپتال کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش

امارات ائرلائن کی پروازمیں بچے کی پیدائش

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی سعودی خواتین ڈاکٹروں کو خاتون اور اس کی بچی کو ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔

ماں اور نومولود دونوں کی حالت مستحکم ہونے کو یقینی بنانے کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Saudi Arabia

Newborn Baby

healthy lifestyle