ورلڈ کپ: ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز میچ کہاں دیکھا؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا سنسنی خیز میچ سیلون میں بال کٹواتے ہوئے دیکھا۔
گزشتہ روز بھارتی شہر بنگورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا، جس میں گرین شرٹس نے کیویز کے خلاف ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ویرات کوہلی کو بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی کوہلی موبائل پر پاکستان کا میچ بھی دیکھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، شائقین کرکٹ کی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ وہ آج کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ مں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی سالگرہ کو یادگار بنائیں۔
کوہلی نے ٹنڈولکر کا ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے نہ صرف شائقین کی اس خواہش کو پورا کیا بلکہ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویرات کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے، انہوں نے سابق بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برا بر کر دیا۔
بھارتی کرکٹر نے 49 ویں سنچری اپنی 35 ویں سالگرہ کے دن جنوبی افریقا کےخلاف بنائی، انہوں نے یہ سنگ میل 289 ویں میچ میں عبور کیا۔
ویرات کوہلی کے 289 ون ڈے میچز میں 13ہزار 600 سے زیادہ رنز ہوگئے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 49 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
انوشکا اور ویرات کوہلی کا مفت ٹکٹ مانگنے والوں کو زبردست مشورہ
ورلڈ کپ: ویرات کوہلی اسکواڈ کو چھوڑ کر ممبئی چلے گئے
شاہین کے خوف سے ڈریسنگ روم میں بیٹھے ویرات کوہلی کی حالت خراب ہوگئی، ویڈیو وائرل
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں، انہوں نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18 ہزار 426 رنز بنائے، جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔
Comments are closed on this story.