Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشت گردی کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد مل رہے ہیں، وزیر اطلاعات بلوچستان

ملک میں دہشت گردی کے پیچھے خاص مائنڈ سیٹ ہے، جان اچکزئی
شائع 05 نومبر 2023 05:21pm
دہشت گردی کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد مل رہے ہیں، وزیر اطلاعات بلوچستان۔ فوٹو ــ فائل
دہشت گردی کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد مل رہے ہیں، وزیر اطلاعات بلوچستان۔ فوٹو ــ فائل

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے، دہشت گردی کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد مل رہے ہیں۔

جان اچکزئی نے کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے پیچھے خاص مائینڈ سیٹ ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں 2 طرح سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، سرحد پار سے بھی حملے ہو رہے ہیں، ملک کے اندر بھی دہشت گردی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

میانوالی ائربیس پر حملہ پسپا، 9 دہشت گرد مارے گئے، کلیئرنس آپریشن مکمل

قوم کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

چمن میں قائم ہولڈنگ کیمپس میں افغان مہاجرین کی واپسی سے قبل رجسٹریشن جاری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی سال افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر تمام سہولیات فراہم کیں۔

security forces

Indian forces

security forces operation

Balochistan law and order situation

Pakistan Law and order situation

RAW Agent