Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیویارک کی سیوریج لائنوں سے بہنے والا سبز مائع کیا ہے

سبز مائع کو دیکھ کر لوگوں کو بیٹ مین کی یاد آگئی۔
شائع 05 نومبر 2023 05:17pm

امریکا کے شہر نیو یارک سٹی میں ایک عجیب اور پراسرار واقعہ نے سپر ہیرو کامکس کے مناظر کو سچ کردکھایا، جیسے کہ گوتھم شہر کے مختلف مقامات پر نالیوں اور مین ہولز سے سبز ریڈیو ایکٹیو کیچڑ نکل رہی ہو۔

مین ہیٹن سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے اس عجیب و غریب واقعے کی طرف توجہ مبذول کرائی، انہوں نے شہر کے فٹ پاتھوں کے نیچے سے نکلنے والے چمکیلے سبز رنگت والے مائع کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

ڈین پینٹیلو نے اس غیر معمولی نظارے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا، ’اس وقت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ساتھ ہی زمین سے سبز رنگ کا کیچڑ نکل رہا ہے۔‘

ان کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور 25 ملین سے زیادہ تبصرے کیے گئے۔

اس غیر حقیقی منظر نے بہت سے لوگوں کو بیٹ مین کامکس کا حوالہ دینے اور 1990 کی دہائی کے مشہور ”ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز“ سے وابستہ سبز رنگ کو یاد کرنے پر مجبور کردیا۔

لیکن حقیقت کچھ اور تھی۔ دراصل نہ تو نیویارک سٹی کسی خطرے میں ہے، اور نہ ہی بیٹ مین کو آکر شہریوں کو بچانے کی ضرورت ہے۔

اس سبز کیچڑ کے بارے میں کچھ وضاحت فراہم کرنے کی کوشش میں ”ایکس“ ماڈریٹرز نے پوسٹ کے ساتھ ”سیاق و سباق“ کا باکس منسلک کیا۔ جس میں وضاحت کی گئی کہ سبز مادہ دراصل سبز رنگ ملا پانی ہے، جسے عام طور پر پلمبرز پلمبنگ اور سیوریج سسٹم میں لیک کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

New York City

Green Water from sewerage